پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

امیتابھ بچن کے ٹی وی شو’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘میں عمران خان سے متعلق سوال پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا،سوال کیا پوچھاگیا؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ٹی وی شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ میں وزیر اعظم عمران خان سے متعلق سوال پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔وزیر اعظم عمران خان جتنے مقبول پاکستان میں ہیں اتنے ہی بھارت میں بھی ہیں۔ اداکار امیتابھ بچن کے گیم شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘کی حال ہی میں نشر ہونے والی قسط میں امیتابھ بچن نے شو میں شریک شخص کو سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی ایک آڈیو ریکارڈنگ سنائی جس میں وہ عمران خان کی تعریفیں کررہے ہیں۔ امیتابھ بچن نے شو میں شریک شخص سے پوچھا کہ

آڈیو میں موجود شخص کس کے بارے میں بات کررہے ہیں ۔جس کے جواب میں اس شخص نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کے بارے میں بات کررہے ہیں۔جس پر امیتابھ بچن نے پوچھا کہ آپ کو کیسے پتہ چلا کہ بات عمران خان سے متعلق ہورہی ہے جس پر اس شخص نے جواب دیا کہ عمران خان پہلے کرکٹ میں کریئر بناچکے ہیں اور اب حال ہی میں پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ اس شخص کے فوراً جواب دینے پر امیتابھ بچن سمیت ہال میں موجود تمام لوگوں نے تالیاں بجا کرانہیں سراہا۔بعد ازاں امیتابھ بچن نے اس شخص کی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 18اگست کو پاکستان کے 22 وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…