جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سلمان خان کا ’’دھوم 4‘‘ کا حصہ بننے سے انکار

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان جو حال ہی ایکشن فلم ’ریس تھری‘ میں شاطر ہیرو کے کردار میں نظر آئے تھے اطلاعات ہیں کہ انہوں نے اب کسی بھی فلم میں ولن بننے سے معزرت کرلی ہے۔اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ سلمان خان بالی ووڈ کی ایکشن سیریز ‘دھوم‘ کی چوتھی فلم میں رنویر سنگھ اور کترینہ کیف کے ساتھ ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔یہ بھی اطلاعات تھیں۔

اس فلم میں سلمان خان کی جگہ شاہ رخ خان کو بھی کاسٹ کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم گزشتہ ہفتے نشریاتی ادارے ‘فرسٹ پوسٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ سلمان خان نے ‘دھوم 4‘میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ‘دھوم 4‘میں ابھیشک بچن کے پولیس افسر اور مرکزی ہیرو ہونے کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔سلمان خان نے فلم کی ٹیم سے ابھیشک کا کردار مختصر یا انہیں غیر اہم کردار دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا، تاہم فلم کی ٹیم نے یہ مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا تھا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فلم کی ٹیم کے انکار کے بعد سلمان خان نے بھی ’دھوم 4‘ میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔ تاہم اب اطلاعات ہیں کہ سلمان خان نے دراصل ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ‘دھوم 4‘میں کام نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کی جانب سے ابھیشک بچن کا کردار نہیں بلکہ ان کی جانب سے کیا گیا یہ فیصلہ ہے کہ وہ مستقبل میں کبھی بھی منفی کردار ادا نہ کریں گے۔سلمان خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ ایک معروف اداکار ہیں اور انہیں کروڑوں لوگ فالو کرتے ہیں اور مداح اور فالوورز وہی کرتے ہیں جو ان کے پسندیدہ اداکار کرتے ہیں۔سلمان خان نے واضح کیا کہ وہ نہیں چاہتے کہ وہ منفی کردار ادا کریں اور ان کے مداح انہیں دیکھ کر وہی کچھ کرنے کی کوشش کریں۔سلمان خان نے ‘دھوم 4‘ میں ابھیشک بچن کے کردار کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے ذاتی فیصلے کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کیا۔خیال رہے کہ اگرچہ تاحال دھوم سیریز کی ٹیم نے فلم کے حوالے سے کوئی بھی واضح بیان نہیں دیا ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے آخر تک سیریز کی چوتھی فلم کے حوالے سے اعلان کرکے شوٹنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…