اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اپنے 27 رکنی وفد کے ساتھ پاکستان کا ساڑھے پانچ گھنٹے کا دورہ کرکے انڈیا روانہ ہو گئے، اس موقع پر امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیا گیا، اس مطالبے پر پاکستان نے واضح طور پر کہا کہ ہم اپنے مفادات کو مدنظر رکھیں گے، یاد رہے کہ امریکہ نے کولیشن سپورٹ فنڈ بھی روک رکھا ہے، اس حوالے پاکستانی اداکار شان نے سماجی رابطے کی
ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خزانہ اسد عمر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ امریکہ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں واجب الادا 300 ملین ڈالر رقم کی ادائیگی منسوخ کر دی، اب ہمیں امریکی فوج کے پاکستان کے پورٹس کے ذریعے افغانستان جانے والے کنٹینرز پر ڈیوٹی بڑھانی چاہیے، چالیس فٹ والے کنٹینر پر 200 ڈالر اور بیس فٹ والے کنٹینر پر 100ڈالر ڈیوٹی میں اضافہ کرنا چاہیے۔