کراچی(شوبزڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے نے پاکستانی خواتین کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ کرنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔2 بار آسکر ایوارڈ جیتنے والی ڈائریکٹر نے ایک مختصر اینیمیٹڈ سیریز ’’آگاہی‘‘ کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد پاکستانی خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں تعلیم دینا ہے۔آگاہی کے سلسلے میں جو پہلی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
اس سلسلے میں پہلی ویڈیو سب سے عام سوال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس میں خواتین کو بتایا گیا کہ وہ ایف آئی آر کس طرح رجسٹر کراسکتی ہیں۔ڈھائی منٹ کے کلپ میں دکھایا گیا کہ اگر آپ کسی جرم کو دیکھیں یا اس کا نشانہ بنے تو پولیس کے پاس جاکر ایف آئی آر جاکر درج کروائیں۔یہ ویڈیو اردو میں ہے جبکہ اس میں انگلش سب ٹائٹلز بھی دیئے گئے ہیں۔آگاہی مہم کے دوران 14 اینیمیٹڈ ویڈیوز کو ایس او سی فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔یہ تعلیمی ویڈیوز 2 سے 3 منٹ کی ہوں گی اور انہیں اردو اور دیگر زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔ان ویڈیوز میں مختلف چیزوں کی وضاحت کے ساتھ ایسے قوانین کے بارے میں بتایا جائے گا جو کہ خواتین کے لیے اہم ہیں اور انہیں بتایا جائے گا کہ وہ کس طرح اپنے قانونی حقوق کا اطلاق کرسکتی ہیں۔اس سلسلے میں پہلی ویڈیو سب سے عام سوال پر روشنی ڈالی گئی ہے یعنی ایف آئی آر کیسے درج کرائی جائے جبکہ بتایا گیا کہ کن جرائم جیسے گھریلو تشدد، سائبر کرائمز، وراثت اور دیگر پر ایف آئی آر درج کرائی جاسکتی ہے اور اس کا طریقہ کار کیا ہے۔