منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ ملائیکا اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے درمیان محبت پروان چڑھنے لگی

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک) دبنگ ہیرو سلمان خان کی سابق بھابھی یعنی ارباز خان کی سابق اہلیہ 44 سالہ اداکارہ ملائیکا اروڑا اور 33 سالہ اداکار ارجن کپور کے درمیان محبت پروان چڑھی ہے۔اگرچہ دونوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے پہلے بھی خبریں گردش کرتی رہیں، تاہم ممبئی میں جاری 5 روزہ لیکمے فیشن ویک کے دوران انہیں ایک ساتھ خوش دیکھ کر ان میں محبت کی خبریں ایک بار پھر گرم ہونا شروع ہوگئیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ارجن کپور کو اپنے والد فلم پروڈیوسر بونی کپور نے بھی اداکارہ سے تعلقات برقرار رکھنے کا اشارہ دے

دیا ہے، پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ بونی کپور بیٹے کے اس قدم سے خوش نہیں ہیں۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 33 سالہ ارجن کپور اور 44 سالہ ملائیکا اروڑا کو لیکمے فیشن ویک کے چوتھے روز ایک دوسرے کے انتہائی قریب بیٹھتے ہوئے دیکھے جانے کے بعد یہ چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں کہ جلد ہی دونوں اپنے تعلقات کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ پہلے بھی یہ چہ مگوئیاں ہوتی رہیں کہ 44 سالہ ملائیکا اروڑا نے ارباز خان سے اپنی 17 سالہ شادی کو بھی ارجن کپور کے لیے ختم کیا، تاہم اب ان چہ مگوئیوں میں تیزی ہوتی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…