اپنے آپ کو ہر لحاظ سے دیکھ کر خوش ہوتی ہوں:کرینہ کپور

  جمعہ‬‮ 10 اگست‬‮ 2018  |  10:30

ممبئی (شوبز ڈیسک) کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ہر لحاظ سے دیکھ کر خوش ہوتی ہیں۔ ماں بننے کا احساس بہت خوشگوار ہے، تیمور کی پیدائش کے بعد وزن کا بڑھنا فطری تھا۔کرینہ کپور کا مزید کہنا تھا کہ میں اس وقت بھی اپنے موٹاپے اور شیپ سائز سے خوش تھی لیکن اب دوبارہ فٹنس فارم میں واپس آ رہی ہوں تاہم ماں بننے

کا احساس بہت خوشگوار ہے۔ وزن میں کمی کے بارے میں انھوں نے کہا کہ فرسٹ راؤنڈ میں 20 اور دوسرے راؤنڈ میں 32 کلو گرام وزن کم کیا۔ کرینہ کپور بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی شریک حیات ہیں اور دونوں کی جوڑی بالی وڈ شوبز انڈسٹری میں خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے حوالے سے مشہور ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎