بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

جھانوی کپور جلد فلم’ ‘دھڑک‘’ میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک) اداکارہ سری دیوی کی 21 سالہ بیٹی جھانوی کپور جلد ہی اپنی پہلی فلم ‘دھڑک’ میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔جھانوی کپور کی اس فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے، جسے شائقین نے بہت پسند کیا ہے۔جھانوی کپور نے اپنی پہلی فلم کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد کہا تھا کہ وہ والدہ یا خاندان کا سہارا لے کر اپنی پہنچان بنانے کے بجائے اپنی محنت اور کام سے اپنی شناخت بنائیں گی۔تاہم اب انہوں نے اپنی والدہ کے بجائے بولی وڈ کی

ماضی کی خوبصورت اور بہترین اداکاراؤں کی طرح اداکاری میں جلوے دکھانے کے خواہش کا اظہار کیا ہے۔جھانوی کپور نے اپنی خواہش بتاتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ اسکرین پر مدھوبالا، وحیدہ رحمٰن اور مینا کماری کی طرح جلوے اور جادو بکھیریں۔ جھانوی کپورنے بھارتی خبررساں ادارے ‘آئی اے این ایس’ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اسکرین پر مدھوبالا، مینا کماری اوروحیدہ رحمٰن کی طرح اداکاری کرکے خود کو منوانا چاہتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…