پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ویب سیریز’’کرن جیت کور: دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیونی‘‘ 16جولائی سے نشر ہوگا

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی اپنی سوانح حیات پر مبنی’’ ویب سیریز‘کرن جیت کور: دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیونی‘‘ کے ذریعے اپنی کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے جارہی ہیں۔سنی لیونی نے بتایا کہ اس میں لوگوں کو کرن جیت کور نامی لڑکی نظر آئی گی، یہ میرا اصل نام ہے، سنی لیونی تو بس ایک برانڈ ہے جو میں نے بنایا ہے، لوگوں کو جو ایک فلم، یا کسی گانے یا فوٹو شوٹ میں نظر آتی ہے۔

وہ تو بس ایک الگ شخصیت ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں اس سیریز کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز ہوا تھا، جسے سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل ملا۔سنی لیونی کے علاوہ اس ویب سیریز میں راج ارجن، کرمویر لامبا، بیجے جسجت آنند، گروشا کپور، ونش پرادھان اور مارک بکنر نامی اداکار کام کرتے نظر آئیں گے۔اس ویب سیریز میں سنی لیونی کا کینیڈا میں گزارا وقت، ان کا بچپن، گھر میں معاشی پریشانی کے باعث ان کا پارن اسٹار بننا اور بھارت منتقل ہونے کے دور کو پیش کیا جائے گا۔اس ویب سیریز کے دو سیزنز ریلیز ہوں گے، ہر سیزن میں 10 اقساط نشر کی جائیں گی۔پہلا سیزن رواں ماہ 16جولائی تاریخ سے نشر ہوگا۔خیال رہے کہ 37 سالہ سنی لیونی کے پاس کینیڈا سمیت امریکی شہریت بھی ہے، ان کی پیدائش بھارتی نژاد سکھ خاندان کے ہاں کینیڈا میں ہوئی۔انہوں نے ابتدائی طور پر کینیڈین و امریکی فحش فلموں میں قسمت آزمائی کی، جس کے بعد وہ 2012 میں پہلی بار بولی وڈ فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔سنی لیونی نے بولی وڈ فلمی کیریئر کی شروعات 2012 میں ریلیز ہونے والی تھرلر فلم ’جسم 2‘ سے کی، اب تک وہ 25 سے زائد فلموں میں مرکزی اداکارہ سمیت معاون اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوچکی ہیں۔سنی لیونی کو زیادہ تر بولی وڈ فلموں میں آئٹم گانوں کے لیے کاسٹ کرنے سمیت بولڈ کرداروں کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ان کے ہاں سروگیسی کے ذریعے 2 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، اس سے قبل انہوں نے 2017 میں ایک بچی کو بھی گود لیا تھا، ان کی شادی کینیڈین نژاد شخص سے ہوئی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…