شاہد کپور کی سوتیلی بہن دو ہیروز کیساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی

8  جولائی  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکار شاہد کپور جن کے سوتیلے بھائی اشان کھاتر جلد ہی اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔اب ان کی سوتیلی بہن سانا کپور بھی جلد ایک فلم میں ایک نہیں بلکہ 2 ہیروز کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔خیال رہے کہ شاہد کپور کے والد اداکار پنکج کپور نے 2 شادیاں کی تھیں، شاہد کپور اور اشان کھاتر کی والدہ نیلما عظیم تھیں۔

جب کہ سانا کپور کی والدہ سپریا پھاٹک تھیں۔ان تینوں اداکاروں کے والد ایک جب کہ والدائیں مختلف ہیں۔26 سالہ سانا کپور نے اداکاری کی شروعات رومانٹک ڈرامہ فلم ’شاندار‘ سے کی تھی، جس میں ان کے بھائی شاہد کپور اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔اب سانا کپور جلد ہی ایک اور رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی، جس میں ایک نہیں بلکہ 2 ہیروز کے ساتھ رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔ایسٹرن آئی کی رپورٹ کے مطابق سانا کپور ہدایت کار ابھیشک سکسینا کی فلم ’سروج کا رشتہ‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم کی کہانی سانا کپور کے گرد ہی گھومتی ہے، جو بھاری بھر کم ہونے کی وجہ سے جہاں مذاق کا نشانہ بنتی ہیں، وہیں وہ ایک ساتھ 2 ہیروز کے ساتھ رومانس بھی کرتی دکھائی دیں گی۔علاوہ ازیں فلم کے ذریعے بیٹی اور والد کے تعلقات کو بھی دکھایا جائے گا۔فلم کے ذریعے بھارت بھر میں اپنے وزن اور جسمانی خدوخال کی وجہ سے مذاق اور تنقید کا نشانہ بننے والی خواتین کے مسائل کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق فلم میں گروو پانڈے اور رندیپ رائے اداکارہ سے رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔فلم کی دیگر کاسٹ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ آئندہ ماہ تک فلم کی مکمل کاسٹ کا اعلان کیا جائے گا۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ سے بھارت کے مختلف شہروں میں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…