لاہور (شوبز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ پنجاب کی نائب صدر اداکارہ زارا اکبر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کیخلاف فیصلہ آنے پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ زارا اکبر ان دنوں لندن میں مقیم
ہیں ۔ جب انہوں نے احتساب عدالت سے نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزا کا فیصلہ سنا تو وہ پھوٹ پھوٹ کر روتی رہیں ۔ اس موقع پر وی بی میڈیا کے سربراہ محبوب احمد اور دیگر ان کو تسلی دیتے رہے ۔