اب پاکستانی فلم کوکوئی آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا‘مہرین سید

6  جولائی  2018

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ وماڈل مہرین سید نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے معیارنے ثابت کیا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں مہرین سید نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی فلموں کودیکھنے والوں کی تعداد بہت زیادہ تھی لیکن پھرایک دور ایسا بھی آیا کہ جب فلموں کے معیار پرتوجہ نہ دی گئی، جس کی وجہ سے نگارخانے ویران اورسینما گھرتباہ ہوگئے۔ کاروبار نہ ہونے کی

وجہ سے ہزاروں لوگ بے روزگارہوئے بلکہ بہت سے تومہلک امراض میں مبتلا ہوئے۔ اس صورتحال میں امید کی کوئی کرن دکھائی نہیں دیتی تھی کیونکہ فلم سے وابستہ اکثریت اس شعبے سے دورہوچکی تھی اورجولوگ اس سے وابستہ رہے، وہ بھی اس کے کاروبارسے مایوس ہی دکھائی دیتے تھے، لیکن اس وقت صورتحال بلکل الگ ہوچکی ہے۔مہرین سید نے کہا کہ ہمارے ہاں جہاں اچھی اورمعیاری فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں، وہیں پڑھے لکھے نوجوانوں کی بڑی تعداد اس شعبے کوبطورپروفیشن اپنا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کی ترقی بھی اسی وقت ممکن دکھائی دیتی تھی، جب تک اس کی کمانڈ نوجوانوں کے ہاتھ میں نہ آتی۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت یہاں کام کرنے والے لوگوں کی اکثریت اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اوراسی لیے فلم کے معیار کے ساتھ ساتھ اس کے کاروبارمیں بھی بہتری دکھائی دے رہی ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ابھی تویہ شروعات ہے اورہمیں کچھ وقت لگے گا، لیکن ایک بات توطے ہے کہ اب پاکستانی فلم کوکوئی آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…