بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی فیشن انڈسٹری سے تعلق میرا فخر ہے‘ اداکارہ وماڈل صائمہ اظہر

datetime 27  جون‬‮  2018 |

لاہور (شوبز ڈیسک) سْپرماڈل واداکارہ صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری سے تعلق میرا فخر ہے، فیشن کے بدلتے رجحانات نے پوری دنیا کواپنا گرویدہ بنا رکھا ہے۔صائمہ اظہر نے کہا آئے روزنت نئے انداز متعارف کروائے جاتے ہیں اوریہ اسٹائل بن کرراتوں رات پوری دنیا میں پھیل جاتے ہیں۔ مذہبی اورقومی تہواروں کے ساتھ بدلتے موسموں کی مناسبت سے خوبصورت رنگوں میں تیارکردہ ملبوسات تمام عمر کے لوگوں کی اولین ترجیح بن جاتے ہیں۔

دیکھا جائے تواس وقت فیشن انڈسٹری کے رنگ ہمیں فلموں، ٹی وی ڈراموں ، میوزک پروگراموں سمیت دیگرمیں نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔ یہ فیشن انڈسٹری ہی ہے جس نے لوگوں کواپنے اہم تہواروں کو یادگار بنانے کیلئے منفرد رنگوں میں بنے ملبوسات کے انتخاب کی پہچان دی ہے۔ اگراسی طرح فیشن کے رنگ فلموں میں نمایاں کیے جائیں توپاکستانی ثقافت کوپوری دنیاتک متعارف کروایا جاسکتا ہے۔ صائمہ اظہرنے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق پاکستان فیشن انڈسٹری سے ہے۔اس وقت پاکستانی فیشن انڈسٹری کی شہرت کے چرچے دنیا کے ان ممالک میں بھی ہورہے ہیں جن کوفیشن کاگھر کہا جاتا ہے۔ فرانس اوراٹلی کے ساتھ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں بھی پاکستانی فیشن انڈسٹری کی شہرت ہے۔ ہمارے ڈیزائنرزمتعدد بار دنیا کے بیشترممالک میں ہونیوالے فیشن ویک میں حصہ لے چکے ہیں اوروہاں پرانھیں بہترین رسپانس ملا ہے۔جہاں تک بات بطورماڈل میری ہے تومیں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بہترین کام کروں۔ ریمپ پرکیٹ واک ہویا فوٹوشوٹس، میں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کااظہارکیا ہے اوریہی وجہ ہے کہ مجھے لوگ پسند کرتے ہیں۔ لیکن اب میں نے باقاعدہ ایکٹنگ کے شعبے میں قدم رکھ دیا ہے۔ بطورفلمی اداکارہ میں دیکھتی ہوں کہ ابھی تک ہمارے ہاں بننے والی فلموں میں ملبوسات پرکچھ خاص توجہ نہیں دی جاتی۔ اس لیے ضروری ہے کہ فیشن ڈیزائنر کوفلم کا حصہ بنایا جائے تاکہ فلموں کے معیارمیں بہتری آسکے۔ اس سے ایک طرف تولوگ کوکچھ نیا دیکھنے کوملے گا اوران کی فیشن کے حوالے سے سوچ بھی بدلے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…