ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شادی جب ہو گی تو ہوگی‘امریکی گلوکاراپنی محبوبہ پریانکاسے ملنے ممبئی پہنچ گیا

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکاراؤں عالیہ بھٹ اور پریانکا چوپڑا کی شادی کی خبریں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، تاہم اداکارائیں تیزی سے اپنی ذاتی زندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی تو شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ اگلے کچھ عرصے میں پگی چوپس یعنی پریانکا چوپڑا بھی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔پریانکا چوپڑا کی محبت کی چہ مگوئیاں تو گزشتہ چند ماہ سے جاری تھیں، تاہم ان میں رواں ماہ کے آغاز سے اس وقت تیزی آئی۔

جب پگی چوپس کو امریکی گلوکار 25 سالہ نک جونس کے ساتھ دیکھا گیا۔امریکی و بھارتی میڈیا میں گزشتہ ایک ماہ سے ان کی محبت کی خبریں شائع ہو رہی تھیں۔جہاں گزشتہ ماہ پریانکا چوپڑا نے نکس جونس کے خاندان میں ہونے والی ایک شادی میں شرکت کی تھی، اب وہیں امریکی گلوکار اپنی بھارتی محبوبہ سے ملنے ممبئی آ پہنچے ہیں۔ 35 سالہ پریانکا چوپڑا نے اپنے 25 سالہ دوست امریکی گلوکار نک جونس کو اپنی والدہ مدھو چوپڑا اور بھائی سدھارتھ چوپڑا سے بھی ملوایا۔ہم بعد ازاں اس ویڈیو کو ہٹا لیا گیا۔ نک جونس اور پریانکا چوپڑا کے تعلقات اب کھل کر سامنے آگئے، دونوں نے ممبئی میں ایک ساتھ اچھا وقت گزارا۔نک جونس کے ممبئی آنے اور پریانکا چوپڑا کی والدہ اور بھائی سے ملاقات کے بعد بھارتی و امریکی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر اس بات کی چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں کہ جوڑا جلد سے جلد شادی کرنے کی کوشش میں ہے۔تاہم تاحال دونوں کی جانب سے شادی کی کوئی بات نہیں کی گئی، تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ کچھ عرصے میں دونوں کے تعلقات شادی کی سطح تک پہنچ جائیں گے۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس 2017 میں پہلی بار کانز کے ’میٹ گالا‘ پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے امریکی ڈرامے ’کوانٹیکو‘ اور ہولی وڈ فلم ’بے واچ‘ میں کام کرنے کے لیے امریکا میں رہائش کے دوران ان دونوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔تاہم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ان دونوں کو تواتر کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ماضی میں پریانکا چوپڑا متعدد انٹرویوز میں کسی سے محبت کے اعتراف سمیت جلد سے جلد شادی کرنے اور ڈھیر سارے بچے پیدا کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں، تاہم اداکارہ نے کبھی بھی کسی شخص کا نام نہیں بتایا۔اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ماضی میں پریانکا چوپڑا جس شخص سے محبت کی باتیں کرتی رہی ہیں وہ ممکنہ طور پر نک جونس ہی ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…