جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

سلمان خان نے کترینہ کیف کو ’دبنگ ٹور‘ میں سب سے زیادہ معاوضہ دلوادیا

datetime 10  جون‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی سابقہ محبوبہ اورقریبی دوست کترینہ کیف کو ’دبنگ ٹور‘ میں سب سے زیادہ معاوضہ دلوادیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس کے فوری بعد سلو میاں امریکا کیلئے ’دبنگ ٹور‘ کا آغاز کریں گے۔دبنگ خان کا ’ٹور‘ امریکا پر مشتمل ہے جس میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف، سوناکشی سنہا، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ بھی ہوں گی۔

سلو میاں نے ’دبنگ ٹور‘ سے پہلے ہی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف پر مہربانیوں کاسلسلہ شروع کر رکھا ہے اور انہیں سب اداکاراؤں میں سے زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔ کترینہ اور جیکولین میں معاوضے کی وجہ سے دوڑ لگی ہوئی تھی تاہم سلو میاں نے کترینہ کو فوقیت دی اور سب سے زیادہ معاوضے کا قرعہ فال اداکارہ کترینہ  کے نام نکلا جنہیں دبنگ خان کے بعد سب سے زیادہ معاوضہ 12 کروڑ دیا جائیگا۔ٹور منتظمین کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف بڑی اداکارہ کے ساتھ ساتھ بہترین ڈانسر بھی ہیں۔

 



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…