بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

اربازخان کا سٹے بازی کا اعتراف،سلمان خان میڈیا سے دور بھاگنے لگے ،ریس 3 کے گانوں کی تقریب رونمائی میں کیا کرنے پر مجبور ہوگئے؟

datetime 6  جون‬‮  2018 |

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ کے دبنگ خان کیخلاف عدالت میں کئی مقدمات زیر سماعت ہیں اور اسی وجہ سے اکثر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس بار وہ اپنی نہیں بلکہ اپنے چھوٹے بھائی ارباز خان کیوجہ سے مشکل میں پھنس گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ فلم

’ریس 3‘ کی تشہیر کے لیے خود میدان میں اتریں گے لیکن اب وہ میڈیا کے سامنے آنے سے بچ رہے ہیں کیونکہ انہیں اس بات کا خدشہ ہے کہ میڈیا ان سے اربازخان کی سٹے بازی سے متعلق ضرور پوچھے گا۔سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘ کی ریلیز کو کچھ ہی دن باقی ہیں اور وہ اس موقع پر نہیں چاہتے کہ کوئی ان سے ان کے چھوٹے بھائی ارباز خان کی سٹے بازی سے متعلق کوئی سوال پوچھے کیونکہ اگر انہوں نے اپنے بھائی کی حمایت یا مخالفت میں کچھ بھی کہا تو اس سے ان کی فلم پر برا اثرپڑسکتا ہے۔اس لئے انہوں نے فلم میں کام کرنے والے دیگر اداکاروں کو خاص طورپرتنبیہہ کی ہے کہ وہ ارباز خان سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب نہ دیں۔واضح رہے کہ جس روزارباز خان کی سٹے بازی میں ملوث ہونے کی خبریں آئی تھیں اسی روز ریس 3 کے گانوں کی رونمائی کی تقریب تھی اورعین وقت پراس تقریب کو ملتوی نہیں کیا جاسکتا تھا۔اس لئے اربازسے میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لیے سلمان خان اسٹیج پر اپنے ساتھ اپنی گرل فرینڈ لولیا ونترکو بھی لے آئے تھے اور دونوں نے مل کر گانا بھی گایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…