بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

فاروق بندیال کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی اداکارہ شبنم کا بیٹا منظر عام پر آگیا، واضح اعلان کردیا

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) فاروق بندیال کو پارٹی سے نکالنے پر اداکارہ شبنم سے منسوب عمران خان سے اظہا رتشکر کیلئے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ۔ گزشتہ دنوں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ فاروق بندیال کی تصویر کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔اس کے نتیجے میں پی ٹی آئی نے فاروق بندیال کی رکنیت معطل کر دی مگر اسی دن ٹوئٹر پر اچانک سے جھرنا باسک کے

ہینڈل سے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سامنے آیا جس میں عمران خان کی تعریف کی گئی۔جھرنا باسک ماضی کی معروف اداکارہ شبنم کا اصل نام ہے جو ان دنوں ڈھاکہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں۔ٹویٹ میں لکھا گیا کہ میں عمران خان کی تعریف کرتی ہوں کہ انہوں نے فاروق بندیال کو اپنی جماعت سے نکال دیا اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں اس ریپسٹ کے خلاف آواز بلند کی۔ جیتے رہیں۔اس ٹویٹ پر چند لوگوں نے اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شبنم کی نہیں بلکہ کسی ’’ٹرول ڈاکٹر‘‘کی ہے جو کبھی ڈاکٹر قدیر خان بن کر اور کبھی رانی مکرجی بن کر لوگوں کو ٹوئٹر پر بیوقوف بناتا ہے۔بی بی سی کے مطابق اس سلسلہ میں ڈھاکہ میں شبنم کے گھر فون کیا گیا اور شبنم کے بیٹے رونی گھوش سے بات ہوئی جنہوں نے بتایا کہ شبنم ان دنوں کافی علیل ہیں اور اس حالت میں نہیں ہیں کہ میڈیا سے بات کرسکیں۔رونی نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ ان کی والدہ نے کبھی ٹوئٹر استعمال کیا اور جھرنا باسک کے نام پر چلائے جانے والے اکاؤنٹ کا ان کی والدہ شبنم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔رونی گھوش نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کا نام استعمال کرنے کے پیچھے سیاسی ایجنڈہ ہو سکتا ہے۔  فاروق بندیال کو پارٹی سے نکالنے پر اداکارہ شبنم سے منسوب عمران خان سے اظہا رتشکر کیلئے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ۔ گزشتہ دنوں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ فاروق بندیال کی تصویر کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…