جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کی معروف معذورمصورہ منیبہ مزاری کوروبوٹک ٹانگیں لگا دی گئیں

datetime 22  مئی‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) پاکستان کی معذور مگر حوصلہ مند معروف مصورہ اور اقوام متحدہ پاکستان کی خیر سگالی سفیر منیبہ مزاری کو روبوٹک ٹانگیں لگا دیں جس کے بعد وہ ایک بار پھر وہ جلد بغیر کسی سہارے کے چلتی نظر آئیں گی۔منیبہ مزاری کے ساتھ 10 برس قبل ایک اندوہناک کار حادثے پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ان کی اسپائنل کورڈ کو نقصان پہنچا اور وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہوگئی تھیں۔

کارحادثے میں معذوری کے باوجود منیبہ کے عزم اور حوصلے میں کمی نہیں آئی اور انہوں نے وہیل چیئر پر نہ صرف مصوری کے کام کو جاری رکھا بلکہ بلند حوصلے کے ساتھ پاکستان میں صنفی مساوات کے لیے بھی کام کر تی رہیں۔سال 2015 میں پاکستان کی باصلاحیت بیٹی کی ہمت اور عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ پاکستان نے انہیں خیر سگالی سفیر برائے خواتین بھی مقرر کیا۔اقوام متحدہ کے مطابق منیبہ کی کہانی دنیا بھر کے معذور افراد کیلئے ایک مثال ہے جنہوں نے معذوری کو اپنی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کی۔اطلاعات کے مطابق کار حادثے کے بعد منیبہ کے شوہر نے اْن سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی راہیں جدا کرلیں تھیں مگر اْس کے باوجود انہوں نے اپنی معذوری کو راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور کامیابیاں سمیٹتے ہوئے اپنے سفر کو جاری رکھا۔ایک روز قبل مصورہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصاویر جاری کیں جس میں اْن کے سرجری کے بعد روبوٹک ٹانگیں لگی ہوئی تھیں، منیبہ نے لکھا کہ آج ہم بہن بھائیوں کیلئے بہت بڑا اور خوشی کا دن ہے کیونکہ میں 10 سال بعد میں چلنے کے قابل ہورہی ہوں۔کچھ دیر قبل منیبہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ روبوٹک ٹانگوں کے ساتھ چلنے کی بھرپور کوشش کررہی ہیں۔ انہوں نے دعاؤں میں یاد رکھنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی میڈیکل ٹیم کے جذبے کو بھی سراہا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…