پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی پر پاکستانی اداکاراؤں کے خصوصی پیغامات

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور جوڑے کے اضافے پر پاکستانی اداکاراؤں کی جانب سے خصوصی پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔ معروف اداکارہ ماہرہ خان نے برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بذریعہ ٹوئٹ جذباتی پیغام دیا۔ماہرہ خان نے شہزادہ ہیری کا میگھن سے شادی کرنے کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے سب کے خلاف جا کر اس خاتون سے شادی کی جس سے وہ محبت کرتے تھے ۔

ماہرہ خان نے ان کی شادی کو ایک مثال قرار دیا اور کہا کہ یہ قابل عزت ہے کہ شہزادے ہیری کے والد نے میگھن کی جانب سے شادی کی رسم کو پورا کیا۔اسی طرح اداکارہ ماورہ حسین نے بھی شاہی شادی پر خوشی کا اظہار کیا۔اداکارہ عروہ حسین کا بذریعہ ٹوئٹ کہنا تھا کہ پوری دنیا کو صرف محبت، اچھے مرد و خواتین کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ونڈسر شاہی محل میں شادی کی جس میں برطانیہ کی نامور شخصیات سمیت ہالی وڈ اسٹارز اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی شرکت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…