پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ شوٹنگ سے پہلے ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ٗ سلطان خان پانچ الگ انداز کے لکس میں نظر آئیں گے فلم بھارت میں سلمان خان کے ساتھ پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور دیشا پٹانی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

datetime 19  مئی‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ شوٹنگ سے پہلے ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم بھارت میں سلمان خان کئی سالوں بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنے جارہے تھے تاہم اب خبریں ہیں کہ اس فلم میں پریانکا چوپڑا کے علاوہ دو اور بولی وڈ اداکارائیں موجود ہوں گی۔خیال رہے کہ سلمان خان کی فلموں میں اداکاراؤں کو ویسے ہی کوئی خاص کردار آفر نہیں کیا جاتا ۔

اور یہی وجہ ہے کہ کنگنا رناوٹ اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں نے اب تک سلمان خان کے ساتھ کام بھی نہیں کیا۔ فلم بھارت میں سلمان خان کے ساتھ پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور دیشا پٹانی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میں مداحوں کی توجہ صرف پریانکا پر نہیں بلکہ کترینہ اور دیشا کی جانب بھی مرکوز ہوگی۔فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔خیال رہے کہ سلمان خان اپنی فلم ’بھارت‘ میں 5 الگ انداز کے لکس میں نظر آئیں گے ٗان کی جوانی کے دور میں اداکارہ دیشا پٹانی ان کے ساتھ نظر آئیں گی تاہم کترینہ اور پریانکا فلم کے اگلے حصے میں ایک ساتھ موجود ہوں گی، البتہ رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کا کردار کترینہ سے زیادہ مضبوط ہوگا ٗفلم ’بھارت‘ 2019 کی عید پر ریلیز ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…