منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

کانز فلم فیسٹیول میں ملیکا شراوت کا بچوں کے جنسی استحصال کیخلاف انوکھا احتجاج

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانز(این این آئی) بالی ووڈ کی اداکارہ ملیکا شراوت نے بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف پنجرے میں بند ہو کر احتجاج کرکے سب کو حیران کردیا۔انٹرٹینٹمنٹ کی دنیا میں فرانس کے شہر کانز میں منعقد ہونے والے کانز فلم فیسٹیول کو انتہائی اہمیت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے جہاں شوبز انڈسٹری سے وابستہ تقریباً تمام اہم شخصیتیں یکجا ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ 71ویں کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر بالی ووڈ سمیت پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے خوبصورت اور دلکش لباس سے طوفان برپا کر رکھا ہے ۔

لیکن اس موقع پر بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے اپنے لباس کے بجائے بچیوں کے ساتھ ہوئی جنسی استحصال کے خلاف خود کو پنجرے میں بند کرکے انوکھا احتجاج کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے کانز فلم فیسٹیول کے موقع پر’فری گرل لوک می اپ‘ نامی مہم کے تحت خود کو 8 فٹ اونچے اور 12 فٹ چوڑے پنجرے میں بند کرکے جنسی استحصال کے خلاف آواز بلند کیا۔بالی ووڈ نامور اداکارہ ملیکا شراوت کا کہنا ہے کہ اس فیسٹیول میں میری 9ویں بارآمد ہے اور میرے نزدیک یہ فیسٹیول ایک معقول پلیت فارم ہے جہاں بھارت سمیت دنیا بھر میں بچیوں کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی اور بچوں کی اسمگلنگ کے خلاف آواز بلند کی جا سکتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ خود کو پنجرے میں بند کرکے دنیا کو یہ احساس دلانا چاہتی ہوں کہ کس طرح چھوٹے سے پنجرے میں بند کرکے معصوم لڑکیوں کو ٹریپ کرکے اسمگل کیا جاتا ہے اور بعد میں وہ لڑکیاں بغیر کسی مدد کے خاموشی سے زندگی گزارتی ہیں لیکن مجھے یہ لگتا ہے کہ میری اس آگاہی کے اقدام سے یہ مس?لہ جلدی ختم ہونے میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…