پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

انتہائی کم عمری میں بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کس خطرناک بیماری کا شکار رہ چکی ہیں ؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ فلم ’’دنگل‘‘ اور’ ’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی 17 سالہ زائرہ وسیم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھی انتہائی کم عمری میں ’ڈپریشن‘ اور ’انزائٹی‘ جیسی ذہنی بیماریوں میں مبتلا رہ چکی ہیں۔خیال رہے کہ انزائٹی کو غیر یقینی کیفیت یا کچھ ناخوشگوار واقع ہونے کا ڈر کہا جا سکتا ہے۔اردو میں انزائٹی کے لیے بے چینی، پریشانی یا گھبراہٹ جیسی اصطلاحات استعمال ہوتی ہیں۔

اسی طرح ’ڈپریشن‘ کے لیے اداسی، مایوسی اور دباؤ جیسی اصطلاحات استعمال کی جاسکتی ہیں۔’انزائٹی اور ڈپریشن‘ کو ذہنی بیماریاں قرار دیا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق اگرچہ اسے مکمل طور پر بیماری نہیں کہا جاسکتا، تاہم یہ بھی مرض کی ایک قسم ہے۔اس میں انسان ذہنی طور پر مفلوج ہوجاتا ہے، اسے ہر وقت مرنے کے خیالات آنے سمیت بھوک کا نہ لگنا، بھوک کا بڑھ جانا، بار بار غصہ آنا، ڈرنا، سانس لینے میں دشواری سمیت اسی طرح کے کئی مسائل ہوتے ہیں۔ 17 سالہ زائرہ وسیم نے 2016 میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ’دنگل‘ میں ان کی ریسلر بیٹی ’گیتا پھوگٹ‘ کا کردار ادا کیا تھا، جس پر انہیں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ان کی دوسری فلم 2017 میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ہی ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ تھی، جس میں انہوں نے گلوکارہ انسیا کا کردار ادا کیا تھا۔زائرہ وسیم کی دونوں فلموں پر انہیں نہ صرف نیشنل ایوارڈ بلکہ فلم فیئر اور اسکرین ایوارڈ سمیت دیگر ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…