جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

علی ظفر نے یہ شرمناک کام ایک بار نہیں بلکہ بار بار کیا۔۔! میشا شفیع نے علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا، افسوسناک انکشافات

datetime 12  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ میشاشفیع نے گلوکارو اداکار علی ظفرکے لیگل نوٹس کاجواب دیدیا۔ میشا شفیع نے کہا کہ تمام الزامات درست اورحقائق پرمبنی ہیں۔گلوکارہ، ماڈل اور اداکارہ میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے قانونی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی ظفر نے اپنا لیگل نوٹس واپس نہ لیا تو وہ سول اور فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کریں گی۔

علی ظفر کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کے جواب میں میشا شفیع نے قانون دان حنا جیلانی، بیرسٹر احمد پنسوتا، نگہت داد، اور ثاقب جیلانی کی وساطت سے انہیں انتباہ کا نوٹس بھجوا دیا۔میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر کے قانونی نوٹس کا جواب 4 صفحات پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ کسی صورت بھی علی ظفر پر لگایا گیا الزام واپس نہیں لیں گی۔میشا شفیع نے اپنے جواب میں کہا کہ علی ظفر پر تمام الزامات درست اور حقائق پر مبنی ہیں جبکہ میرے بیان کے بعد کئی اور خواتین نے بھی علی ظفر پر ایسے ہی الزامات دہرائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے کام کے دوران ایک نہیں متعدد مرتبہ انہیں ہراساں کیا اور علی ظفر کے بیانات ان کی آواز کو دبانے کی کوشش ہیں۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ علی ظفر کے ٹوئٹس اور الزامات کو مسترد کرتی ہوں جبکہ یہ ٹوئٹس اور بیانات میرے ساکھ پر ایک اور حملہ ہیں، ان بیانات اور میرے خلاف چلائی گئی مہم کی وجہ سے میرا خاندان متاثر ہوا۔انہوں نے واضح کیا کہ علی ظفر کی سوشل میڈیا پر مہم کے باعث انہیں ٹوئٹر کے علاوہ تمام سوشل میڈیا اکانٹس بند کرنا پڑے کیونکہ علی ظفر کی مہم جوئی سے مجھے دھمکیوں کا سامنا کرنا تھا۔ ماڈل و اداکارہ میشاشفیع نے گلوکارو اداکار علی ظفرکے لیگل نوٹس کاجواب دیدیا۔ میشا شفیع نے کہا کہ تمام الزامات درست اورحقائق پرمبنی ہیں۔ علی ظفر کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کے جواب میں میشا شفیع نے قانون دان حنا جیلانی، بیرسٹر احمد پنسوتا، نگہت داد، اور ثاقب جیلانی کی وساطت سے انہیں انتباہ کا نوٹس بھجوا دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…