اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیلم منیر پاکستان کی انتہائی دلکش اور خوبصورت اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں، اداکاری کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام ان کی خوبصورتی کے بھی دیوانے ہیں اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب نظر آتے ہیں۔ یوں تو اداکارائیں جس بھی تقریب میں دیکھیں میک اپ میں ہی نظر آتی ہیں مگر نیلم منیر کی اب بغیر میک اپ ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں کہ آپ بھی انہیں دیکھ کر بے اختیار کہہ اٹھیں گے کہ ’’اسے میک اپ کی کیا ضرورت ہے‘‘
نیلم منیر کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کے قدرتی حسن کے دیوانے ہو گئے ہیں۔ عروہ خان نامی صارف نے لکھا ”اصلی اور قدرتی خوبصورتی بالکل میری طرح“ اقراءراجپوت نے لکھا ”نیلو پیلو“ توقیر اشرف نے لکھا ”بہت ہی ہاٹ“ شمس الرحمان نے لکھا ”یہ بہت دلکش، خوبصورت اور سب سے زیادہ پرکشش لڑکی ہے“ ہائیدی لیون نامی صارف نے لکھا ”پشتون بیوٹی… کوئی شک نہیں کہ یہ پاکستان کی سب سے خوبصورت سلیبریٹی ہے.