بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

پرکاش راج کو مودی کیخلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بھارتی ادا کارہ پرکاش راج کو مودی کیخلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار پرکاش راج نے دعویٰ کیا کہ جب سے انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور حکمران جماعت بی جے پی کے خلاف آواز اٹھائی، تب سے بالی وڈ نے کام دینا بند کردیا ہے۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھارتی صحافی گوری لنکیش کے قتل پر نریندر مودی کی خاموشی پر بی جے پی کے خلاف آواز اٹھائی تو بولی وڈ نے مجھے

سائیڈ لائن کردیا۔راج پرکاش نے کرناٹکا کے انتخابات میں بی جے پی کی قیادت کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جب سے مودی کے خلاف آواز اٹھائی تب سے ہندی فلم انڈسٹری نے انہیں کام دینا بند کردیا۔پرکاش راج نے کہا کہ گوری لنکیش کے قتل نے مجھے بہت پریشان کیا، وہ سوال اٹھاتی تھیں لیکن جب وہ آواز خاموش ہوگئیں تو مجھے اپنا آپ بھی مجرموں جیسا لگا۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے دو کروڑ نوکریاں دینے اوربلیک منی ختم کرنے کی باتیں کر کے بھارت کو امید دی، لیکن ساڑھے تین سال بعد بھی یہ کام نہیں ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…