بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

حمزہ علی عباسی کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ ریلیزسے قبل ہی مشکلات کا شکارہوگئی

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) نامورپاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ ریلیزسے قبل ہی مشکلات کا شکارہوگئی۔پاکستان ایئرفورس کے تعاون سے بنائی گئی فلم ’پروازہے جنون‘ کا انتظار شائقین بے چینی سے کرنے لگے۔ فلم میں اداکار حمزہ علی عباسی مرکزی کرداراداکررہے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ فلم کا پہلا ٹیزرجاری کیا گیا تھا جس میں حمزہ علی عباسی پاک فضائیہ کے پائلٹ کے روپ میں بے حد شاندار نظر آرہے تھے۔

فلم کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی تاہم فلم اس وقت مشکلات کاشکار ہوگئی جب فلم کے وارڈ روب اسٹائلسٹ (لباس ڈیزائنر) سومررحمان نے پروڈکشن ہاؤس پر کیس فائل کردیا۔سومررحمان نے بتایا کہ فلم کے جاری ہونے والے ٹیزر میں ان کا نام ہی شامل نہیں کیا گیا، کیس میں ہونے والی نئی پیش رفت کے مطابق عدالت نے فلم کے کسی بھی طرح کے تشہیری مواد (ٹریلراورٹیزر) کو ریلیزسے روک دیا ہے۔ڈیزائنر سومررحمان کی جانب سے ایم ڈی فلمزاورایم ڈی پروڈکشنزکے سربراہ اور وائس پریزیڈنٹ کے خلاف کیس 27 اپریل کوفائل کیا گیا تھا جب کہ کیس کی پہلی سماعت 30 اپریل کو ہوئی تھی۔ سومر رحمان کے مطابق سماعت کے دوران عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے پروڈکشن ہاؤس کواگلی سماعت تک میرے نام کے بغیرفلم کے ٹریلر، ٹیزر ٗپوسٹر یا گانے کو جاری کرنے سے روک دیا ہے۔سومر نے ٹیزر میں ان کا نام شامل نہ کیے جانے پر پروڈکشن ہاؤس سے تحریری معافی اور اپنے بقایا جات کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ سومر کا مزید کہنا ہے کہ ایم ڈی پروڈکشن ہاؤس کا ریکارڈ ہے کہ وہ نوجوان فنکاروں کی صلاحیتوں کا استحصال کرتے ہیں۔فلم کو درپیش قانونی مشکلات اور عدالتی حکم کے پیش نظر ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فلم اپنے مقررہ وقت پر ریلیز ہوسکے گی یا نہیں۔واضح رہے کہ ہدایت کار حسیب حسن کی فلم ’پرواز ہے جنون‘میں اداکار حمزہ علی عباسی مرکزی کردار اداکررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر، شمعون عباسی، احد رضامیر، شاز خان اور کبریٰ خان شامل ہیں فلم عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…