بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

سلمان خان کی فلم ریس 3 کو ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں بالی وڈ کی سب سے بڑی پیش کش

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کو ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 190 کروڑ بھارتی روپے کی پیش کش ہوئی ہے جو فلمی دنیا کی بڑی آفر قرار دی گئی۔سلمان خان کی فلم ریس 3‘ 15 جون کو نمائش کیلئے پیش کی جانی ہے اور فلم کی نمائش میں کم ہی عرصہ رہ گیا ہے۔فلم کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور فلم کی ایڈیٹنگ کا کام جاری ہے تاہم اب فلم کے ٹریلر جاری ہونے سے پہلے

ہی بڑے بڑے پروڈکشن ہاؤسز فلم کی خریداری کے لیے لائن میں کھڑے ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی خریداری کیلئے ’فوکس اسٹار اسٹوڈیو‘،’ریلائنس انٹرٹینمنٹ‘، ’یش راج فلمز‘ اور ’ایروس انٹرنیشنل‘ نے بولیاں لگائی تھیں تاہم ’ایروس انٹرنیشنل‘ نے سب سے بھاری پیش کش کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔بھارتی میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی کو ’ایروس انٹرنیشل‘ نے فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 190 کروڑ کی پیش کش کی ہے جو کسی بھی فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں اب تک کی سب سے بڑی پیش کش ہے۔پروڈکشن ہاؤس کے جانب سے 160 کروڑ سیکیورٹی ڈپازٹ اور 30 کروڑ پرنٹنگ اور اشتہارات کی مد میں دینے کی آفر کی گئی ہے۔ایروس انٹرنیشنل کی جانب سے بھاری معاوضے کی پیش کش پر یش راج فلمز اور فاکس اسٹار بھی حیران رہ گئے ہیں اور بولی سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔بھاری پیش کش کے بعد جلد ہی فلم کے ڈسٹری بیوٹر رائٹس کا معاہدہ ہونے کے امکانات ہیں تاہم فلم کے سیٹلائٹ رائٹس اس کے علاوہ ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی ہی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ نے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کا معاہدہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…