اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

مشکلات سے دوچار ادکارہ میرا کا پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اور اپنی منفرد انگریزی کی وجہ سے مقبول اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور میں اپنے چاہنے والوں کو چھوڑ کر جارہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چھوڑنے کی وجوہات نہیں بتا سکتی اور شادی کے حوالے سے بھی کوئی بیان نہیں دنیا چاہتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا مستقل امریکہ جانے کا فیصلہ آخری ہے۔ ٹویٹ کے ذریعے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتاؤں گی۔واضح رہے کہ اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے خبروں میں اِن رہنے والی میرا کو نکاح پر نکاح کیس کا بھی سامنا ہے۔ یاد رہے کہ فیملی کورٹ میں اداکارہ میرا کے خلاف تکذیب نکاح کیس میں نکاح خواں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ادکارہ میرا کا نکاح حقائق پر مبنی ہے۔ میرا اور عتیق الرحمٰن کا نکاح گواہان کی موجودگی میں پڑھایا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا کا نکاح اسلامی شریعت کے مطابق پڑھایا، عدالت میں جمع کروایا گیا نکاح نامہ بھی اصلی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…