جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

اداکارہ نیتو سنگھ شوہر رشی کپور کے خلاف پھٹ پڑیں

datetime 24  اپریل‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو سنگھ اپنے شوہر رشی کپور کی بدسلوکی کے خلاف پھٹ پڑیں۔بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے والد رشی کپور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ کئی بار اپنے جذباتی انداز کی وجہ سے صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں اور مداحوں سے بھی جھگڑ چکے ہیں، اداکار آئے دن اپنی ٹوئٹ کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہتے ہیں یہاں تک کہ ایک بار ان کے بیٹے کو میدان میں کودنا پڑا۔

رنبیر کپور نے ایک بیان میں کہا تھا کہ والد صاحب رات ساڑھے 10 بجے کے بعد اپنے ہوش میں نہیں رہتے اور اب اْن کی اہلیہ نیتو سنگھ بھی چپ نہ رہ سکیں اور شوہر کی بدسلوکی پر بول پڑیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی مشہور اداکارہ نیتو سنگھ کا اپنے شوہر رشی کپور سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ جس کپور خاندان کی بہو ہیں وہاں صرف ایک شخص ایسا ہے جو انہیں اْن کے شوہر کی بدسلوکی سے بچاتا ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ اْن کا بیٹا رنویر کپور ہے۔نیتو سنگھ نے مزید انکشاف کیا کہ کپور خاندان میں کوئی کسی کی زندگی میں مداخلت نہیں کرسکتا جب کہ شوہر کی جانب سے بدسلوکی پر سب کے خاموش رہنے پر اْس دن میں سمجھ گئی تھی کہ میرے بیٹے کے علاوہ کوئی میری مدد کے لئے آگے نہیں آئے گا جس پر رشی کو بھی بْرا لگتا تھا کہ رنویر میری وجہ سے اْن کے سامنا کھڑے ہوجاتا ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…