پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

سلمان خان اور رجنی کانت آمنے سامنے آگئے

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سلمان خان اور میگا اسٹار رجنی کانت کی فلموں کا رواں سال عید الفطر پر باکس آفس پر ٹکراؤ ہو گا۔سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے کیوں کہ ان کی فلموں کا باکس آفس پر کوئی بھی اداکار مقابلہ کرنے سے کتراتہ ہے۔دبنگ خان نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ ان کی فلم ’ریس 3‘ کی نمائش 2018 میں عید الفطر کے موقع پر کی جائے گی۔ فلم ’ریس 3‘ رواں سال 15 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے جس کے باعث ان کی سابقہ محبوبہ ایشوریا رائے بچن نے بھی باکس آفس پر ٹکراؤ سے بچنے کے لیے فلم ’فینی خان‘ کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھادی تھی۔

لیکن اب رجنی کانت نے سلو میاں سے باکس آفس پر مقابلے کی ٹھان لی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کی فلم ’کالا‘ 24 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی لیکن فلمسازوں نے تامل فلم انڈسٹری میں ہڑتال کے باعث فلم کی نمائش مؤخر کرتے ہوئے 15 جون کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلم کی نمائش کی تاریخ تبدیل ہونے سے سلمان کی ’ریس 3‘ کے ساتھ باکس آفس پر مقابلے کا امکان ہے۔فلمی پنڈتوں کے مطابق اگر ایسا ہوا تو دونوں سپر اسٹارز کی فلموں کا بزنس متاثر ہو گا۔ یاد رہے کہ رجنی کانت کی فلم ’کالا‘ میں نانا پاٹیکر اور ہما قریشی جب کہ ’ریس 3‘ میں سلمان خان، انیل کپور اور بوبی دیول مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…