دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو’ ’ڈیس پاسیٹو‘ ‘نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

5  اپریل‬‮  2018

نیویارک (این این آئی)دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو ’ڈیس پاسیٹو‘ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔‘’ڈیس پاسیٹو‘ ‘ کی ویڈیو کو یو ٹیوب پر اب تک 13 ماہ میں 5 ارب بار دیکھا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ اسی گانے نے یو ٹیوب پر پہلی بار 3 ارب اور 4 سو کروڑ ’ہٹس‘ کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔12 جنوری 2017 کو ’اَپ لوڈ‘ ہونے والا یہ گانا 428 دن میں روزانہ اوسطاً ایک کروڑ 16 لاکھ بار دیکھا گیا ہے۔ ہسپانوی زبان کے اس گانے کو ’پورٹی ریکو‘ کے راک اسٹارز ’لوئی فونسی‘ اور ’ڈیڈی یانکی‘ نے گایا ہے۔

یو ٹیوب پر موجود دوسرے نمبر کی ویڈیو، فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس7‘ کے گانے ’سی یو اگین‘ کی ہے۔اپریل 2015 میں اپ لوڈ ہونے والی اس ویڈیو کو 1070 دن میں اب تک 3 ارب 48 کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے یعنی اس ویڈیو کو روزانہ اوسطاً 32 لاکھ بار دیکھا جاتا ہے۔دنیا کی تیسری مقبول ویڈیو ’ایڈ شیران‘ کی ’شیپ آف یو‘ ہے، جو 13 ماہ قبل ریلیز ہوئی جسے اب تک 3 ارب 41 کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔ جنوبی کوریا کے سنگر ’سائی‘ کا مشہور زمانہ ’گگنم اسٹائل‘ چوتھے نمبر پر ہے جسے 2089 دنوں یعنی پونے 6 سال میں تقریباً 3 ارب 13 کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔ہالی وڈ کا یو ٹیوب پر سب سے مقبول فلمی ٹریلر ’ایوینجرز انفنٹی وار‘ کا ہے، اس ویڈیو کو اب تک 16 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔بالی وڈ کی بات ہو تو سب سے مقبول ویڈیو اب بھی ناکام فلم ’بے فکرے‘ کے کامیاب گانے ’نشے سی چڑھ گئی‘ کی ہے، جسے اب تک 40 کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔سب سے مقبول فلمی ٹریلر ’باہو بلی 2‘ کا ہے جسے اب تک ساڑھے 8 کروڑ ہٹس مل چکے ہیں۔سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ٹریلر کو 8 کروڑ بار دیکھا گیا ہے اور اسی فلم کے گیت ’سواگ سے سواگت‘ کو 38 کروڑ بار دیکھا گیا ہے اور جلد ہی یہ بالی وڈ کا سب سے مقبول ٹریلر اور ویڈیو بن جائے گی۔پاکستان کی شان راحت فتح علی خان کا ویڈیو سانگ ’بچھڑنا بھی ضروری تھا‘ اب تک تین سالوں میں 36 کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے، جب کہ راحت کا مومنہ مستحسن کے ساتھ گایا گیا گانا ’آفرین آفرین‘ بھی 14کروڑ ہٹس لے چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…