جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شادی کے بعد شعیب کے سسرال پہنچتے ہی میں نے اسے کہا پْتر بڑا برا پھنسے ہو،فردوس عاشق

datetime 20  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی شادی سے متعلق بتایا ہے کہ شادی کے بعد شعیب کے سسرال پہنچتے ہی میں نے اسے کہا پْتر بڑا برا پھنسے ہو۔

ایک انٹرویومیں فردوس عاشق نے بتایا کہ شعیب ملک کی شادی پر انہوں نے ژسونے کا تاج کرکٹر کو تحفے میں دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ شعیب نے جس کلب کے ساتھ کرکٹ کا آغاز کیا وہ میرے عزیز کا تھا، انہوں نے ہی شعیب کو شعیب ملک بنایا، کرکٹر کے پاس کٹ نہیں ہوا کرتی تھی، میرے عزیز نے اسے کٹ دی پھر اسے کلب لائے، ٹریننگ اور کوچنگ سب انہوں نے کروائی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جب شعیب کی شادی ہوئی، تو اس نے ضد کی کہ آپ لوگ میرے ساتھ بارات میں جائیں گے، اس نے کہا کہ میری دلہن کو انڈیا سے لانے ساری فیملی جائیگی اور چونکہ میں بھی حصہ تھی اور ان دنوں ایم این اے تھی، مجھ سے کہا گیا تھا یہ سونے کا تاج آپ پہنائیں گی۔

فردوس عاشق کے مطابق جب ہم بھارتی حیدرآباد ان کے سسرال پہنچے تو پہلے دن میں نے شعیب کے کان میں یہ کہہ دیا تھا کہ پْتر (بیٹا) بڑا برا پھنسے ہو، کیونکہ مجھے نظر آگیا تھا کہ جو وہاں کی صورتحال تھی، چونکہ ان دونوں کی محبت کی شادی تھی اس لیے دونوں نے ہی کافی کمپرومائز کیا اور تیسری جگہ دبئی کو اپنا ٹھکانہ بنایا کہ نہ حیدرآباد میں رہیں گے نہ سیالکوٹ میں۔انہوں نے کہا کہ شعیب نے بڑی ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کی تاہم میں جو وہاں دیکھ آئی تھی، مجھے پتہ چل گیا تھا کہ جب تک محبت کا بھوت سوار ہے یہ چلے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…