ٹورنٹو(این این آئی)پاس ورڈ محفوظ رکھنے والی معروف کینیڈین ٹیکنالوجی کمپنی ون پاسورڈ پر سائبر حملے کے نتیجے میں بعض صارفین کا انتظامی ڈیٹا چوری ہو گیا،
تاہم انکرپٹڈ پاس ورڈ والٹس محفوظ رہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ 19 نومبر کو ایک ملازم کے گٹ ہب اکانٹ پر غیر مجاز کنٹرول کے شواہد سامنے آنے کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں اور حملہ آور نے بیک اینڈ سرورز میں نقصان دہ کوڈ داخل کر کے صارفین کے انتظامی ریکارڈز کا ایک حصہ ڈان لوڈ کر لیا۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہیکرز نے نجی سورس کوڈ کی نقول بھی حاصل کیں اور سافٹ ویئر کی تیاری و اجرا کے نظام تک رسائی حاصل کی جس کے بعد متعلقہ اسناد تبدیل کر دی گئیں،
جبکہ صارفین کے پاس ورڈز محفوظ رکھنے والے انکرپٹڈ والٹس تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی اور صارفین کو مشکوک ای میلز و پیغامات سے محتاط رہنے کا انتباہ جاری کیا گیا۔



















































