کراچی /لاہور( این این آئی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں اکتوبر 2026ء کے دوران 5ہزار 3نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
اس پیشرفت کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر 3لاکھ 21ہزار 794ہوگئی، اس دوران 99.9فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن آن لائن ہوئی۔ایس ای سی پی کے مطابق نئی کمپنیوں میں 55.4فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ اور 41.6فیصد سنگل ممبر کمپنیاں شامل ہیں، پنجاب میں 2ہزار 663، اسلام آباد میں 934اور سندھ میں 751نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، خیبر پختونخوا میں 382، گلگت بلتستان میں 162اور بلوچستان میں 111نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ایس ای سی پی کے مطابق اکتوبر میں سب سے زیادہ کمپنیاں آئی ٹی سیکٹر میں رجسٹرڈ ہوئیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 991اور ٹریڈنگ میں 767کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جبکہ سروسز میں 594اور کنسٹرکشن میں 295 کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔
اسی طرح فوڈ اینڈ بیوریجز میں 219، سیاحت میں 213اور رئیل سٹیٹ میں 170کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ایس ای سی پی کے مطابق اکتوبر میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 173غیر ملکی سرمایہ کار ڈائریکٹر بنے، جبکہ کمپنیوں کے شیئر ہولڈرز اور ڈائریکٹرز میں خواتین کی شراکت 13فیصد رہی۔ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو کے مطابق کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ملک میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا مظہر ہے، ملک میں کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے لیے کارپوریٹ کمپلائنس کو ڈیجیٹل کر رہے ہیں۔



















































