جمعرات‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2026 

آئی فون پر ڈسکاؤنٹ کا جھانسہ، کاسپرسکی نے پاکستانیوں کو خبردار کر دیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سائبر سیکیورٹی ادارے کاسپرسکی (Kaspersky) نے پاکستان میں صارفین کو خبردار کیا ہے کہ آئی فون سمیت مہنگے اسمارٹ فونز پر غیر معمولی رعایتوں کی پیشکش کرنے والی جعلی ویب سائٹس کے ذریعے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق سائبر جرائم پیشہ افراد صارفین کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے ایپل کی سرکاری ویب سائٹ سے مشابہ ڈیزائن، محدود وقت کی پیشکشیں اور الٹی گنتی والے ٹائمر استعمال کر رہے ہیں۔ ان حربوں کا مقصد لوگوں کو جلد بازی میں خریداری پر آمادہ کرکے ان کی ذاتی معلومات حاصل کرنا ہے۔

کاسپرسکی نے ایک ایسی مشکوک ویب سائٹ کا سراغ لگایا جس پر اسمارٹ فونز کی خریداری کے لیے 25 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ 30 منٹ کا کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر بھی موجود تھا، جس کے ذریعے صارفین پر فوری آرڈر دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان ویب سائٹس پر خریداری کے خواہش مند افراد سے رابطے کی تفصیلات اور سامان پہنچانے کے لیے مکمل پتا طلب کیا جاتا تھا۔ انہیں یہ بھی بتایا جاتا تھا کہ ادائیگی سے متعلق معلومات کی تصدیق بعد میں کمپنی کا نمائندہ کرے گا۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی کو متعدد ایسی جعلی ویب سائٹس بھی ملی ہیں جو مختلف زبانوں میں نئے اسمارٹ فونز کی تشہیر کرتی اور مختلف کرنسیوں میں پیشگی آرڈر وصول کرنے کی پیشکش کرتی تھیں۔ بعض ویب سائٹس پر یہ تاثر دیا جاتا تھا کہ صارفین کو ایپل کی اصل ویب سائٹ پر بھیجا جائے گا، تاہم حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔

کاسپرسکی نے صارفین پر زور دیا ہے کہ اسمارٹ فون خریدنے کے لیے ایپل کی آفیشل ویب سائٹ یا مستند اور قابلِ اعتماد فروخت کنندگان کا انتخاب کریں۔ غیر معمولی رعایتوں، محدود وقت کے دعووں اور فوری ادائیگی کے مطالبات کو دیکھ کر محتاط رہیں۔

کمپنی نے مزید ہدایت کی ہے کہ آن لائن خریداری کرنے سے پہلے ویب سائٹ کا درست ایڈریس اچھی طرح جانچ لیا جائے اور غیر معروف یا مشکوک پلیٹ فارمز پر اپنی ذاتی معلومات، بینک کی تفصیلات یا دیگر مالی معلومات فراہم نہ کی جائیں۔



کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…