جمعرات‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2026 

ایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا پیٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کا فیصلہ

datetime 29  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وزارت پیٹرولیم نے لیکوفائیڈ پیٹرولیم گیس ایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا پیٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت پیٹرولیم نے ایل پی جی قیمتوں کی نئی پالیسی پرکام شروع کردیا۔ ایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا، پیٹرولیم پرائس کی طرز پر طے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی نئی پالیسی امپورٹ پیریٹی پرائس پرمشتمل ہوگی، امپورٹ پیریٹی پرائس سے قیمت ذیادہ نہیں بڑھے گی۔ پالیسی کی منظوری ای سی سی اور کابینہ سے لی جائے گی،مصنوعی قلت، من مانی قیمتیں روکنے، ماہانہ قیمتیں طے کرنے کا فارمولا طے ہوسکیگا، امپورٹ پیریٹی پرائس کے تحت سمندری حادثات انشورنس قیمتوں کا حصہ بنیں گی۔خیال رہے کہ اس وقت پاکستان 70فیصد ایل پی جی امپورٹ کرتا ہیذیادہ ترحصہ زمینی راستے سے آتا ہے، مستقبل میں ایل پی جی زمینی کے بجائے سمندری راستے سے سعودی عرب اور عمان سے درآمد کرنے کا پلان ہے۔ ایل پی جی کی قیمت پہلے ہی سعودی آرمکو سے لنک ہے۔

واضح رہے کہ ماہ اکتوبر کیلیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 279 روپے 34 پیسے ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں 600 سے 650 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے تاہم درآمدی ایل پی جی کی سپلائی کے بعد لاہور میں ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 50 روپے تک کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد شہر میں ایل پی جی 50 روپے کمی کے ساتھ 550 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔



کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…