جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

20 کلو آٹے کے تھیلے کے فروخت پر پاپندی عائد

datetime 23  اکتوبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔

اجلاس میں اشیائے خوردنوش کے نرخ میں اتار چڑھاؤ پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ10 اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔ اس موقع پر صوبہ بھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلے کے فروخت پر پاپندی پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میںصرف 10کلو آٹا بیگ کی مارکیٹ میں فروخت کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹا اور گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے بین الصوبائی بارڈرکی کڑی نگرانی کا حکم دیا اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ ضلع میں گندم کی بوائی کاہدف پور اکرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں نمبردار، گھوڑی پال سکیم اور اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کے تحت تمام اراضی پر گندم ہی کاشت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام اضلاع میں سرکاری اراضی پر گندم کی کاشت یقینی بنانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ”ٹرانسفارمنگ مارکیٹ ویسٹ ان ٹو ویلتھ” متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پامرا کے تحت آف سیزن سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی کیلئے ڈی ہائیڈریشن پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ کاہنہ میں سبزیوں اور پھلوں کیلئے پنجاب کا پہلا منڈی مارٹ پراجیکٹ شروع ہوچکا ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منڈی مارٹ کی جلد تکمیل کاہدف مقرر کر دیا اور صوبہ بھر میں منڈی مارٹ قائم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران رمضان المبارک کی ضروریات کے مطابق کیلا، سیب اور کھجور کی کنٹرول نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر ڈپٹی کمشنر متعلقہ علاقے میں کولڈ سٹوریج میں کیلا، سیب اور کھجور کی ضرورت کے مطابق سٹوریج یقینی بنائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کھلے دودھ کی حفظان صحت کے مطابق فروخت کی ریگولیشن کیلئے موثر اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سبزیوں، دالوں اور دیگر اجناس سمیت 15 اشیائے خوردونوش کے نرخ کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10 اشیا کے نرخ میں 252 فیصد تک کمی کا ریکارڈ رجحان جاری ہے۔ بیشتر اشیائے خوردونوش کے نرخ مستحکم اور دالوں کے نرخ بھی برقرارہیں۔ اشیاء کے نرخ کی مانیٹرنگ اور استحکام کیلئے قیمت ایپ کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…