لاہور( این این آئی)پنجاب سمیت ملک کے مختلف مقامات پر ایل پی جی کی گراں فروشی جاری ہے اور پہاڑی علاقوں میں قیمت600روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔۔
گھریلو سلنڈر کی7200 روپے میںفروخت جاری ہے ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما عرفان کھوکھر کے مطابق پنجاب اور خیبر پختوانخواہ میں ایل پی جی500 روپے سے600روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے اور آنے والے دنوں میںمزید قیمت بڑنے کا امکان ۔اوگرا نے صارفین کے لیے ماہ اکتوبر کے لیے 279 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈرکی قیمت 3350 مقر کر رکھی ہے ۔



















































