کراچی(این این آئی) ملک بھر میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی،
جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 52 لاکھ سے زائد افراد نے گوشوارے جمع کرائے تھے۔ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے علاوہ 45 لاکھ سے زائد افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے، جبکہ 22 لاکھ سے زائد تنخواہ دار افراد نے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں کے لیے متعارف کرائی گئی خصوصی ٹیکس اسکیم کے تحت 1473 تاجروں نے گوشوارے جمع کرائے، جن میں 137 نئے اور 1336 پہلے سے رجسٹرڈ تاجر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 2875 دکانداروں نے ٹیکس اسکیم میں رجسٹریشن بھی کرائی ہے۔



















































