جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

کوکنگ آئل اور گھی استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں! اہم خبر آگئی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2026 |

کوٹری (نیوز ڈیسک) سندھ فوڈ اتھارٹی نے کوٹری میں کوکنگ آئل اور گھی تیار کرنے والے ایک یونٹ کے معائنے کے دوران مختلف بے ضابطگیوں کا سراغ لگایا ہے۔

حکام کے مطابق تیار شدہ کوکنگ آئل کو مستند لیبارٹری سے جانچ اور معیار کی تصدیق کرائے بغیر مارکیٹ میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ یونٹ کا لائسنس ختم ہوچکا تھا، اس کے باوجود وہاں کوکنگ آئل اور گھی کی پیداوار جاری تھی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مصنوعات کے معیار کی جانچ اور پروڈکشن کے عمل میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کے حوالے سے بھی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ معائنے کے دوران مبینہ طور پر خطرناک اور میعاد ختم ہونے والے کیمیکلز کے استعمال کا انکشاف ہوا۔

حکام کے مطابق یونٹ میں گھی کی دوبارہ پیکنگ کے لیے قانونی کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ لائسنس اور لیبارٹری ٹیسٹنگ کے تقاضے بھی پورے نہیں کیے جا رہے تھے۔ مزید برآں، مصنوعات پر ایسے لیبل لگائے گئے تھے جنہیں حکام نے گمراہ کن اور صارفین کو غلط معلومات فراہم کرنے کا سبب قرار دیا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق معائنے کے دوران صفائی اور حفظانِ صحت کے بنیادی اصولوں پر عمل درآمد میں بھی خامیاں پائی گئیں۔ حکام اور پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کرتے ہوئے مبینہ خلاف ورزیوں کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…