اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں منگل کے روز برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کے نرخ نیچے آگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کاروباری سیشن میں تقریباً 2 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 61 سینٹ، یعنی 0.57 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 106.04 ڈالر ہوگئی۔
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے نرخ بھی 47 سینٹ، یعنی 0.5 فیصد کم ہوکر 93.27 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔
رپورٹ کے مطابق پیر کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت 106.65 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی تھی، جو 15 ستمبر کے بعد اس کی بلند ترین اختتامی قیمت تھی۔ تاہم، اگلے کاروباری سیشن میں تیل کی قیمتوں نے قدرے کمی کا رجحان ظاہر کیا۔



















































