کراچی(این این آئی)پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 26ارب 80کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 2اکتوبر 2026کو 26ارب 80کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں 21ارب 45کروڑ 37لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب 34کروڑ 37لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 2اکتوبر 2026کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔



















































