پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

نادرا نے پاک آئیڈینٹیٹی ایپ کا نیا ورژن لانچ کردیا، کئی نئی سہولیات شامل

datetime 7  ستمبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی،

جس کے تحت اب نادرا دفاتر میں قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شہری ملک بھر میں کسی بھی نادرا دفتر میں اپنی سہولت کے مطابق مطلوبہ وقت کی پیشگی بکنگ کراسکیں گے۔ شہری مقررہ وقت سے کچھ دیر قبل متعلقہ دفتر پہنچ کر بغیر طویل انتظار کے مطلوبہ خدمات حاصل کرسکیں گے۔

نادرا نے حال ہی میں پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورڑن بھی جاری کیا ہے، جس میں شہریوں کے لیے متعدد نئی سہولیات اور خدمات شامل کی گئی ہیں۔نادرا کے ترجمان سید شباہت علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ نئے ورڑن میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو آن لائن شکایت درج کرانے، خاندانی ریکارڈ کی درستگی، دستخط اپ لوڈ کرنے اور شناختی دستاویزات سے متعلق ڈیجیٹل سہولیات سمیت متعدد نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔نادرا حکام کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کو مختلف خدمات گھر بیٹھے حاصل کرنے میں مزید آسانی ہوگی، جبکہ نادرا دفاتر میں غیر ضروری رش اور انتظار کے وقت میں بھی کمی لانے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…