جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

اسپین کی امیگریشن قوانین سخت کرنے کی تیاری؛ ویزا اور امیگریشن کا نیا طریقہ کیا ہوگا؟

datetime 27  اگست‬‮  2026 |

میڈرڈ(این این آئی)دیگر یورپی ممالک کی طرح اسپین نے بھی اپنے امیگریشن قوانین سخت کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کی حکومت نے یہ فیصلہ گزشتہ ماہ کے آخر میں پیدا ہونے والے بحران کے بعدکیا ہے جس میں مراکش سے 60 ہزار سے زائد تارکین وطن اسپین کے علاقے سیوٹا میں داخل ہوگئے تھے، اس کوشش میں 40 افراد جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ہسپانوی حکومت نے اس بڑے سرحدی بحران کے بعد ملک کے امیگریشن اور پناہ گزینوں سے متعلق قوانین پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ہسپانوی وزیر داخلہ فرنانڈو گرانڈے نیکابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے امیگریشن اور پناہ گزینوں سے متعلق قوانین میں ترمیم کے لیے مسودہ منظور کرلیا ہے،

اب اسے پارلیمنٹ سے منظور کرانا ہے، ان اصلاحات کا مقصد اسپین کے قوانین کو یورپی یونین کی ہدایات کے مطابق بنانا ہے۔ہسپانوی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مجوزہ اصلاحات کا مقصد پناہ کی درخواستوں سے نمٹنے کے طریقہ کارکو بہتر اور تیز بنانا ہے، ساتھ ہی ہم اسپین کی سلامتی کو بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ زیادہ تر تارکین وطن پہلے تین دنوں کے دوران واپس مراکش چلیگئے تھے تاہم ہزاروں افراد اب بھی افریقا میں موجود اسپین کے علاقے سیوٹا میں موجود ہیں، جن میں سے بہت سیکھلے آسمان تلے یا عارضی جگہوں پر رہنے پر رہائش پذیر ہیں۔اسپین اس طرح کی قانون سازی کے بڑے حصے کی مخالفت کرتا رہا ہے اور اس کا مقف رہا ہیکہ ہجرت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے زیادہ جامع اور انسانی ہمدردی پر مبنی طریقہ زیادہ موثر ہوگا۔اسپین کے حکام کا یہ بھی کہنا تھاکہ نئے نظام کے تحت بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت برقرار رہے گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…