ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

مٹی کے تیل کی قیمت میںبھی بڑا اضافہ

datetime 18  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت بھی نمایاں طور پر بڑھا دی ہے۔

اس حوالے سے اوگرا نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 276 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے مٹی کا تیل 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی یہ نئی قیمتیں 18 جولائی سے نافذ ہو چکی ہیں اور 20 جولائی تک مؤثر رہیں گی۔ حکومت کی جانب سے حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا تاکہ عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق فوری ردعمل دیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…