اسلام آباد (این این آئی )ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی قیمت میں 48پیسے اضافے کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی،
صنعتی صارفین نے طویل المدتی 3سالہ پیکیج کا ناکافی قرار دیتے ہوئے کراس سبسڈی کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔جمعرات کو دوران سماعت سی پی پی اے نے بتایا گزشتہ سال کی نسبت بجلی کی کھپت میں بائیس فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ دسمبر میں انڈسٹری نے دو ارب یونٹ بجلی استعمال کی ۔ سولر کی وجہ سے بجلی کھپت میں کمی ہورہی ہے۔صنعتی صارفین نے حکومتی ریلیف پیکیج کو ادھورا قرار دیتے ہوئے کہا کہ 13سینٹ بجلی کا ریٹ ہے۔ پیکیج سے زیادہ فرق نہیں پڑا۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا اطلاق کے ای صارفین پر بھی ہوگا۔ صنعت کراس سبسڈی بھی دے رہی ہے۔
تین روپے 23پیسے گردشی چارج کا سود بھی ادا کر رہے ہیں۔ صنعت کی وجہ سے گردشی قرض میں اضافہ نہیں ہوا خطے میں صنعتی یونٹس کیلئے بجلی کا نرخ 5سینٹ ہے۔ ہمیں بجلی کا نرخ 13سینٹ مین پڑ رہا ہے۔ حکومت کراس سبسڈی ختم کرے۔ بجلی نو سینٹ پر آجائے گی۔نیپرا نے دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، فیصلہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد کیا جائے گا۔















































