جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

تمام سرکاری اداروں کو کم سے کم ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت

datetime 29  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے تمام سرکاری اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ملازمین کو کم سے کم ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن نزہت صادق کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف اداروں میں کم ازکم ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی پر عملدرآمد کا معاملہ زیرغور آیا ۔ رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ کئی ادارے کم ازکم ماہانہ اجرت ادا نہیں کرتے ۔ نتاشہ دولتانہ نے کہا کہ سرکاری اداروں میں فرائض سرانجام دینے والے گارڈز کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ تنخواہ ادا نہیں کی جاتی ۔ آغا رفیع اللہ نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈز کی کم ازکم تنخواہ 50ہزار ہونی چاہیے ، سیکیورٹی گارڈز کے تنخواہوں کا معاملہ انہوں نے سیکرٹری داخلہ سے اٹھایا ہے ۔چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ تمام اداروں میں کم سے کم تنخواہ کی ادائیگی پر عملدرآمد ہونا چاہیے جس پر کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ تمام ادارے کم از کم ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔اجلاس میں قومی شاہراؤں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں زائد ہونے کا معاملہ بھی زیرغور آیا ۔ این ایچ اے مسلسل قیمتوں کے حوالے سے جانچ پڑتال کررہا ہے ۔

این ایچ اے حکام نے بتایا کہ سروس اور ریسٹ ایریاز کے سولہ کنٹریکٹ معطل کیے گئے ہیں۔قائمہ کمیٹی نے تھرڈ پارٹی کے ذریعے بھی قیمتوں کے حوالے سے جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…