اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہنڈرڈ انڈیکس میں 6300پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،انڈیکس ایک لاکھ 82ہزار پوائنٹس پرٹریڈ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 89 ہزار 183 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔















































