کراچی (این این آئی)نوجوان کمیونٹی کے لیے یو ٹیوب ایک بہترین آماجگاہ بن چکی ہے، جہاں ان کے لیے امتحانات کی تیاری اوراپنی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے کنٹنٹ سے لے کر تازہ ترین ولاگز، پوڈکاسٹساور کھیلوں کی جھلکیوں تک سب کچھ دستیاب ہے۔ آج کے نوجوانوں کی ضروریات ڈیجیٹل حقیقت ہیں جن کو مدِنظر رکھتے ہوئے، یوٹیوب کئی اپ ڈیٹس متعارف کرا رہا ہے جو والدین کو اپنے بچوں کی آن لائن عادات میں آسانی سے رہنمائی کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔نوجوانوں کو اپنے وقت کے بہترین اور با مقصد استعمال میں مدد دینے کی غرض سے یوٹیوب خاندانوں کے لیے اسکرین ٹائم کو منظم کرنے کے نئے طریقے متعارف کرا رہا ہے،جن میں شارٹس ٹائمر یہ اپنی نوعیت کا پہلا ٹول ہے جو والدین کو اس بات پر مکمل کنٹرول فراہم کرتا ہے کہ ان کے گھر کے نوجوان افراد شارٹ فارم کنٹنٹ پر کتنا وقت گزاریں۔
مثال کے طور پر، جب ہوم ورک پر توجہ دینے کا وقت ہو تو والدین ٹائمر کو صفر پر مقرر کر سکتے ہیں، اور پھر فارغ اوقات میں، جیسا کہ گھر والوں کے ساتھ طویل سفر یا ویک اینڈز پر، اسے 60 منٹ تک مقررکر سکتے ہیں۔ جلد ہی والدین کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ اپنی ترجیح کے مطابق تو اس حد کو مستقل طور پر صفر پر بھی مقرر کر سکیں۔مزید یہ کہ، زیر نگرانی اکانٹس استعمال کرنے والے والدین اب بیڈ ٹائم اور بریک ریمائنڈرزکو حسبِ ضرورت مقرر کر سکتے ہیں، جو صحت کے لییموجودہ تحفظات کی بنیاد پر نوجوانوں کو مناسب آرام اور نیند یقینی بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔پورے گھر کے لیے آسان اکانٹ سوئچنگ: چونکہ کئی گھرانوں میں موبائل ڈیوائسز یا ٹیبلٹس مشترکہ طور پر استعمال ہوتے ہیں، یوٹیوب اس تجربے کو زیادہ ہموار بنا رہا ہے۔ آنے والے ہفتوں میں، ایک نیا سائن اپ تجربہ والدین کو اپنے بچوں کے لیے آسانی سے اکانٹس بنانے اور موبائل ایپ میں چند ٹپس کے ذریعے ان اکانٹس کے درمیان سوئچ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔یہ ٹول اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ گھر کا ہر رکنسب سے کم عمر فردسے لے کر سب سے بڑے نوجوان فرد تکدیکھنے کا ایک ذاتی نوعیت کا تجربہ حاصل کرے، جس میں، ن کی عمر کے مطابق، مواد کی ترتیبات اور سفارشات سیٹ کی گئی ہوں۔اعلی معیار کے کنٹنٹ کے لیے رہنما خاکہ: یوٹیوب نئے اصول اور ایک رہنما بھی متعارف کرا رہا ہے جو کری ایٹرزکی مدد کرے گا کہ نوجوانوں کو ایسے کنٹنٹ کی طرف رہنمائی کریں جو دلچسپ، عمر کے مطابق اور اعلی معیار کا ہو۔یہ رہنما خطوط عالمی ماہرین کے ساتھ تعاون سے تیار کیے گئے ہیں، جن میں امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن اور بوسٹن چلڈرن ہسپتال کی ڈیجیٹل ویلنس لیب شامل ہیں۔
یہ رہنما خطوط یوٹیوب کے نظام کو تعلیمی اور متاثر کن ویڈیوز کو ترجیح دینے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ Khan Academy، Crash Course، اور TED-Ed جیسے چینلوں سے تعلق رکھنے والا اعلی معیار کا کنٹنٹ زیادہ نظر آسکے گا تاکہ نوجوان تفریح اور تعلیم کے درمیان درست توازن قائم کر سکیں۔ اس بارے میں یوٹیوب کی نائب صدر برائے پروڈکٹ منیجمنٹ، جینفر فلینری او کونرکہتی ہیں:ہم یوٹیوب پر یقین رکھتے ہیں کہ بچوں کو ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ بنانا ضروری ہے، نہ کہ انہیں ڈیجیٹل دنیا سے الگ کرنا۔ہم نے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ صرف کیا ہے تاکہ اپنے سب سے کم عمر ناظرین کے لیے بھی تحفظ کے مخصوص اقدامات تیار کریں، جو والدین اور ماہرین کی ضرورتوں پر مبنی ہوں: بہتر کنٹرولز، عمر کے مطابق مواد، اور آسان اکانٹ مینجمنٹ۔یوٹیوب اس عزم پر قائم ہے کہ وہ ان خاندانوں کے ساتھ ترقی کرتا رہے جو پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں، اور یہ یقینی بنائے کہ یہ یو ٹیوب ہر نسل کے لیے ایک محفوظ اور متاثر کن جگہ رہے جہاں وہ دریافت کر سکیں اور سیکھ سکیں۔















































