منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت کا آئندہ سال سے بند مقامی گیس کے کنویں کھولنے کا فیصلہ

datetime 19  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)قطر اضافی سرپلس ایل این جی کارگوز منسوخ کرنے پر رضا مند ہوگیا جس کے باعث وفاقی حکومت نے جنوری 2026 سے بند مقامی گیس کے کنویں کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے،بند گیس فیلڈ سے مقامی گیس جنوری سے سسٹم میں آنا شروع ہو جائے گی۔گیس فیلڈز کو سرپلس ایل این جی گارگوز استعمال کے لیے بند کیا گیا تھا اور قطر 2026 کے لیے 24ایل این جی کارگوز منسوخ کرنے کے لیے رضا مند ہوگیا۔ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق اضافی کارگوز کے باعث 200 ایم ایم سی ایف ڈی کے مقامی کنویں بند کرنے پڑتے تھے۔ پاور سیکٹر کے استعمال نہ کرنے سے درآمد ایل این جی سرپلس ہوگئی تھی، سرپلس ایل این جی کے کارگوز کو گیس پائپ لائنوں میں ڈالا جاتا تھا۔

استعمال نہ ہونے کے باعث ایل این جی سسٹم میں ڈالنے سے پائپ لائنز کو پھٹنے سے بچانے کے لیے مقامی فیلڈز بند کی گئی، 2026 میں پاکستان قطر سے 120 کے بجائے 85 ایل این جی کارگوز منگوائے گا۔ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 35 کارگوز منسوخ ہوں گے،پاکستان ایل این جی کے 24 ای این آئی کے 11کارگوز منسوخ ہوں گے اور منسوخ کارگوز سے 201ارب روپے کی بچت ہوگی۔حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق اضافی کارگوز کے منسوخ ہونے کے بعد مالی ضرورت پوری ہو جائے گی، سوئی کمپنیز کی مالی ضرورت 850ارب روپے ہے جو پوری ہو رہی ہے۔حکام کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرض 3100 ارب ہے، 1700 ارب گردشی قرض 1400 ارب روپے سود ہے، گردشی قرض کے اسٹاک کا 6 سالہ پلان تیار کرلیا۔تین آپشن پر مشتمل پلان کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، پانچ روپے پیٹرولیم لیوی کا نفاذ کمپنیوں کے ڈیونڈ ایڈجسٹمنٹ سود کی معافی کے آپشن شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…