پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1ارب 29کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

datetime 9  دسمبر‬‮  2025 |

واشنگٹن(این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کیلئے 1ارب 29کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔پیر کو واشنگٹن میں آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کا پاکستان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پاکستان کیلئے 1ارب 29کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دی گئی۔ آئی ایم ایف مشن پہلے ہی اس قسط کے اجرا کی منظوری دے چکا تھا۔ 1ارب 29کروڑ ڈالر کی قسط میں سے 20کروڑ ڈالر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے منصوبوں کے لیے ملیں گے۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی بھی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق 7ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی مد میں 1ارب ڈالر سے زائد ملیں گے، 1.3ارب ڈالر کے آر ایس ایف کے تحت 20کروڑ ڈالر سے زائد کی پہلی قسط شامل ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں قرض پروگرامز کی مجموعی جاری رقم 3.3ارب ڈالر ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت 2اقساط پہلے ہی مل چکی ہیں۔آئی ایم ایف نے جاری قرض پروگرام پر عمل درآمد کو مضبوط قرا دیا۔ حکومت نے بھی معاشی اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ 1ارب 29کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…